روس:سکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

May 11, 2021 | 13:56:PM
سکول میں فائرنگ
کیپشن: سکول میں فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)روس  کے جنوب مغربی شہر کازا میں سکول میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق روس  میں منگل کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔روس کے مقامی میڈیا نے بتایا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 8 بچے شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 2 مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر اندھا دھندفائرنگ کی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا اور ایک 17 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد علاقے اور کازان شہر میں تمام اسکولوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔