سارہ خان کی ’’ننھے مہمان‘‘ کیلئے شاپنگ، شوہر نے چپکے سےویڈیو بنالی

May 11, 2021 | 12:33:PM
سارہ خان کی ’’ننھے مہمان‘‘ کیلئے شاپنگ، شوہر نے چپکے سےویڈیو بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں جس کا اشارہ وہ خود اور ان کے شوہر فلک شبیر اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر دے چکے ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ سارہ خان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بچے کیلئے کپڑے خرید رہی ہیں۔ اداکارہ کے شوہر فلک شبیر  ویڈیو بناتے ہوئے جب سوال کرتے ہیں کہ ’’ یہ کپڑے کس کے لئے خرید رہی ہو‘‘ تو سارہ خان ہنس پڑتی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ یہ کپڑے اپنے آنے والے بچے کیلئے خرید رہی ہیں۔ آپ بھی ویڈیو دیکھیے اور بتائیے !

واضح رہے کہ سارہ خان  کی چندروز قبل ایک ویڈیو ریلیز ہوئی تھی جس میں انہیں قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اگرچہ ان کی تعریف کی گئی، تاہم لوگوں نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں حاملہ بیوی سے کام نہیں کروانا چاہیے تھا۔مداحوں نے انہیں یاد دلایا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ ان سے کام کروا رہے ہیں، ایسا کرنے پر لوگوں نے فلک شبیر کو عامر لیاقت قرار دیا۔