مشہور ترک ڈرامہ ’’ارتغرل‘‘ بھارتی ایوارڈ بھی لے اڑا،ویڈیو دیکھیے!

May 11, 2021 | 11:18:AM
مشہور ترک ڈرامہ ’’ارتغرل‘‘ بھارتی ایوارڈ بھی لے اڑا،ویڈیو دیکھیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترکی کے مشہور ڈرامہ دلریس ارتغرل کے پاکستان کے بعد  بھارت میں بھی چرچے۔ بڑا ایوارڈ اپنے نام کرکے سرحد پار بھی کامیابی کا ڈنکا بجا دیا۔

بھارت کے مشہور انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ  شو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. شو کے میزبان منیش پال نے  بھارت میں ترک ڈرامہ سیریز ارتغرل کے 5 سیزن کی کامیابی کی تعریف کی اور ارتغرل کیلئے  انٹرنیشنل لیڈ آرٹسٹ ایوارڈ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب میں ترک اداکار اینگن التان المعروف ارتغرل کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا جس میں انہوں نے ایوارڈ ملنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔