پاکستانی ہائی کمشنر  ڈاکٹر فیصل کی کنگ چارلس سوئم سےملاقات

Mar 11, 2026 | 23:20:PM
پاکستانی ہائی کمشنر  ڈاکٹر فیصل کی کنگ چارلس سوئم سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لندن میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی برطانوی بادشاہ کنگ چارلس 3 سے ملاقات ہوئی ہے۔

 پاکستانی ہائی کمشن، لندن  کے ترجمان نے بتایا کہ  ڈاکٹر محمد فیصل کی انگلینڈ کے بادشاہ چارلس سوئم سے ملاقات یوم دولت مشترکہ کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں ہوئی۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمشن، لندن 

یوم دولت مشترکہ پر استقبالیہ تقریب برطانوی بادشاہ اور ملکہ کی میزبانی میں سینٹ جیمز پیلس، لندن میں ہوئی۔ اس تقریب مین دولت مشترکہ کے رکن  ممالک کے ہائی کمشنر مدعو تھے جن میں پاکستانی ہائی کمشنر  ڈاکٹر محمد فیصل بھی شامل تھے۔

اس تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر اور شاہ چارلس III کے درمیان خوشگوار انداز میں باہمی خیرسگالی کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ملاقات کے دوران دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں دولت مشترکہ اقوام کے اہم کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔