دبئی کی سڑک پر واک کرتی اداکارہ کو کسی حاسد نے تھپڑ مار دیا اور فرار ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دبئی کی سڑک پر واک کرتی اداکارہ کو کسی حاسد نے تھپڑ مار دیا اور فرار ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس مین بتایا جا رہا ہے کہ دبئی کی سڑک پر سادہ سیی واک اداکارہ خوشی مکھرجی کے لئے تشویشناک تجربے میں بدل گئی، جب مبینہ طور پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے انہیں تھپڑ مار دیا۔
خوشی نے روتے ہوئے اپنے مفداحوں کو بتایا کہ آج اچانک سڑک پر ان کے ساتھ کیا خوفناک واقعہ پیش آیا۔
خوشی نے اپنی بپتا کو ویڈیو میںریکارڈ کر کے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو نے سڑکوں پر سیفٹی اور احترام کے موضوع پر وسیع بحث دوبارہ چھیڑ دی۔
ویڈیو میں اداکارہ خوشی نے کہا، سڑک پر چلنا جرم لگتا ہے… بائیک پر آتے ہوئے اس نے مجھے بہت زور سے مارا۔ پولیس اسٹیشن جانے سے کیا فرق پڑے گا؟ سڑک پر کوئی کیمرے نصب نہیں ہیں۔ میں زندگی سے تنگ آ گئی ہوں۔”
انہوں نے فوری پولیس کارروائی نہ ہونے پر بھی شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ پولیس کی آفیسر خواتین بھی مداخلت کرنے سے گریزاں تھیں۔