غضب للحق اَپ ڈیٹ؛ افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک، طالبانوں کی 243 چیک پوسٹیں تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) افغان طالبان کو پاکستان کے اندر دہشتگردی کی سزا دینے اور افغانستان کے اندر دہشتگروں کے انفراسٹرکچر کا خاتمہ کرنے کے لئے آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ افغان طالبان رجیم کے641 کارندے ہلاک ہو چکی ہیں اور طالبانوں کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔
افغانستان میں دہشتگردوں کے 65 اڈوں اور ان کو معاونت فراہم کرنے والے معاون مقامات کو فضائی حملوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے آج 11 مارچ تک غضب لِلحق کے اپ ڈیٹ اعداد و شمار جاری کردیئے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے خلاف پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اب تک افغان طالبان رجیم کے641 کارندے مارے جاچکے، 855 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ افغان طالبان رجیم کی 243 چیک پوسٹس تباہ اور 42 قبضے میں لے کر اڑا دی گئیں۔
ی ہبھی پڑھیئے: ٹرمپ کی دھمکی کےبعد پاسداران کی مزید دھمکیوں کے ساتھ ہرمز میں جنگی کارروائیاں، تین جہازوں کا نقصان
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 65 دہشتگردوں اور ان کے معاون مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کردی گئیں۔
اس دوران مسلح افواج کے ذرائع نے وزیرستان کی افغانستان سے ملحق سرحد پر غضب للحق کی تازہ ترین کارروائی کی اطلاع دی ہے۔
پاک فوج نے شوال شمالی وزیرستان سے ملحق سرحد پرافغان طالبان کی پوسٹ کونشانہ بنایا اور پاک فوج نےمؤثر کارروائی کرتےہوئےافغان طالبان کی پوسٹ کو تباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق جاری ہےاور اپنے اہداف کےحصول تک جاری رہےگا۔
یہ بھی پڑھیئے : اسرائیل، امریکہ اور ایران کے حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل