کراچی میں امام علی کی شہادت کا دن امن سے گزر گیا، مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر

Mar 11, 2026 | 21:14:PM
 کراچی میں امام علی کی شہادت کا دن امن سے گزر گیا، مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کا دن امن و امان سے تمام ہو گیا۔ آج  مرکزی ماتمی جلوس  دن بھر اپنے طے شدہ راستوں پر امن و امان کے ساتھ چلتا رہا ور کچھ دیر پہلے طے شدہ منزل امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر ختم ہو گیا۔

یہ ماتمی جلوس نشتر   پارک سے برآمد ہونے کے بعد دن بھر اپنے مقررہ راستوں پر چلتا رہا، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پہنچا۔ کھارادر کی امام بارگاہ ایرانیان پہنچ کر جلوس ختم ہو گیا۔ 

عزاداروں  کی بڑی تعداد امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان میں داخل ہوگئی  جبکہ امام بارگاہ کے باہر بھی سوگواروں کا ہجوم ہے۔

ماتمی جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات رہی۔

جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگا کر غیر ضروری آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

جلوس کے راستوں اور اطراف کی گلیوں میں  جلوس کے پہنچنے سے پہلے اور گزرنے کے دوران اور بعد میں بھی سرچ اور سوئپنگ کا عمل بھی جاری رہا۔

ی ہبھی پڑھیئے:  ٹرمپ کی دھمکی کےبعد پاسداران کی مزید دھمکیوں کے ساتھ ہرمز میں جنگی کارروائیاں، تین جہازوں کا نقصان