محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کے تبادلے اور تقرریاں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے مختلف اضلاع میں سی ای او ایجوکیشن کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کا تبادلہ کر کے لاہور تعینات کر دیا گیا،یاسین خان کو سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا، آصف محمود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد مقرر کر دیا گیا۔

راشد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور تعینات کر دیا گیا،تنویر احمد کو سی ای او ایجوکیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق تبادلے انتظامی امور اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے تمام تر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :مشکوک شناختی کارڈز رکھنے والوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ