پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کر دیا

Mar 11, 2026 | 12:03:PM
پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا جہاز سعودیہ کی ینبع پورٹ پہنچ گیا جہاں جہاز پاکستان کے لیے 73 ہزار ٹن خام تیل کے ساتھ کل کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

 شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک اورجہاز شالامار وار زون سے تیل لادنے میں کامیاب ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شالامار جہاز فجیرا سے تیل لادنے کے بعد کراچی روانہ ہوگیا ہتے جب کہ  ہرمز کی بندش کے سبب پی این ایس سی کے دو جہاز کراچی اورچارٹر پی الیکی پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے طلباء  کیلئے اہم خبر