سندھ میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمدکیلئے نوٹی فکیشن جاری

Mar 11, 2026 | 11:28:AM
 سندھ میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمدکیلئے نوٹی فکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمدکیلئےمحکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق افسران و ملازمین کے پیٹرول میں پچاس فیصد کٹوتی کردی گئی ہے،60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی ،صوبائی وزراءاور مشیر جون 2026 تک تین ماہ تنخواہ رضاکارانہ طور پر وصول نہیں کریں گے۔
 نوٹی فکیشن کے مطابق بیس گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کی دو روز کی تنخواہ ماہانہ کٹوتی ہوگی جبکہ ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ میں ماہانہ پچیس فیصد کٹوتی کی جائے گی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام مختلف محکموں کے بجٹ کی چوتھی قسط میں بیس فیصد کٹوتی کی جائے گی،نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سرکاری سامان کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چیف منسٹر آئی ٹی انٹر نشپ پروگرام؛حکومت طلبہ کو فی کس 50 ہزار وظیفہ دے گی
نوٹی فکیشن کے مطابق وزراء، مشیروںاور ارکان اسمبلی کے بیرون ممالک دوروں اورسرکاری طور پر ڈنر افطار ڈنرزپربھی پابندی عائدکردی گئی ہے،فزیکل اجلاسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اوراجلاس وڈیو لنک پر ہونگے ،سرکاری طور پر سیمینارزاور ٹریننگ کانفرنسز  کے علاوہ سرکاری خرچ کھانے پینے کی اشیاء خریدنے پر بھی پابندی لگ گئی  ہے۔

سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جس کا سربراہ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کومقررکیاگیاہے،کمیٹی میں صوبائی وزیر داخلا ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اورسید ناصر حسین شاہ شامل ہیں۔