سفارت کاری کی گنجائش ختم ، تہران کو پوری طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا،ایرانی مشیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایرانی مشیر خارجہ کمال خرازی کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کی گنجائش ختم ہو چکی، موجودہ محاذ آرائی ایران کے وجود کے لیے خطرہ ہے، ایران کو پوری طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔
امریکی اخبار سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال خرازی نے کہا کہ 500 سالہ ایرانی تہذیب اور ثقافت سے لیس ایرانیوں کو شیعہ نظریے اور اسلامی تصوف سے مضبوطی ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لمبی جنگ کی صلاحیت نہ ہونے کی بات امریکی پروپیگنڈا ہے، ٹرمپ کو ایرانیوں کا پتا نہیں ہے اس لیے ہتھیار ڈالنے کی بات کر رہے ہیں، ایران اپنے ہتھیار ایران ہی میں تیار کرتا ہے، امپورٹ نہیں کرتا، پُرعزم ایرانی افواج طویل عرصے جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کمال خرازی نے مزید کہا کہ سفارت کاری کی گنجائش ختم ہو چکی، موجودہ محاذ آرائی ایران کے وجود کے لیے خطرہ ہے، ایران کو پوری طاقت کے ساتھ جواب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی سے فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز شدید مشکلات کا شکار
دوسری جانب ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشور سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔