یوکرین 30 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا

Mar 11, 2025 | 23:58:PM
یوکرین 30 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوکرین نے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیےامریکی تجویز مان لی ہے۔

اجلاس کے بعد مشترکہ بیانیہ میں بتایا گیا کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر رضا مند ظاہر کی ہے۔

 امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر  بھی اتفاق کیا گیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے توسیع ہوسکتی ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے توسیع ہوسکتی ہے، جنگ بندی کا نفاذ روس پر بھی ہوگا۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، مذکرات کی میزبانی سعودی رہنما محمد بن سلمان نے کی ہے۔

مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے اور یوکرینی بچوں کی واپسی پر بھی بات ہوئی، یوکرین کا یورپی شراکت داروں کو امن عمل میں شامل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔