اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ

مارگلہ ہلز پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیج بکھیرے جائیں گے تاکہ قدرتی جنگلات کی بحالی میں مدد ملے۔

Mar 11, 2025 | 22:12:PM
اسلام آباد میں شجرکاری مہم تیز، پیپرملبری درختوں کی کٹائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مارگلہ ہلز پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیج بکھیرے جائیں گے تاکہ قدرتی جنگلات کی بحالی میں مدد ملے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپرملبری کے خاتمے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم 2025 کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں پھلدار، سایہ دار اور خوشبودار درختوں کی شجرکاری مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پولن الرجی کے خطرات کے پیش نظر چیئرمین سی ڈی اے نے شہر میں موجود تمام پیپرملبری درختوں کی مرحلہ وار کٹائی کا حکم دیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک ایف نائن پارک میں 5,072 جبکہ شکرپڑیاں میں 10 پیپرملبری کے درخت کاٹے جا چکے ہیں، شہر کی سڑکوں اور نالوں کے کنارے سے تقریباً 1 ہزار پیپرملبری درختوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

شہر میں شجرکاری مہم کے تحت اب تک 10,000 ماحول دوست پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 50,000 نئے پودے لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نجی و سرکاری تعلیمی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور میڈیا کو بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سی ڈی اے کے 15 ہزار ملازمین بھی اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک ایک درخت لگائیں گےعوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سستے بازاروں میں شجرکاری اسٹالز قائم کیے جائیں گے۔

سی ڈی اے نے اپنی ویب سائٹ پر ایسے درختوں کی فہرست جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو مقامی ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں تاکہ شہری بھی درست اقسام کے درخت لگانے میں معاونت حاصل کر سکیں۔