قیا س آرا ئیوں کا خا تمہ ،پی ٹی اے کا ٹِک ٹاک ایپ سے متعلق اہم اعلان

Mar 11, 2021 | 22:51:PM
 قیا س آرا ئیوں کا خا تمہ ،پی ٹی اے کا ٹِک ٹاک ایپ سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی اے نے انٹر نیٹ سروس فرا ہم کرنے وا لی کمپنیوں کو فوری طور پر ٹک ٹاک ایپ تک رسائی روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق آ ج ایک کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا جب تک ٹک ٹاک کے عہدیدار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اور غیر اخلاقی مواد روکنے کے لیے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے، اس وقت تک ٹک ٹاک بند کر دی جائے۔
دوسری جانب ترجمان ٹک ٹاک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی H2 -2020 ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں، فعال انداز میں غیر مناسب مواد کو ہٹایاجاتا ہے۔ شفافیت کا طرزعمل،پاکستانی قوانین کی پاسداری کے حوالے سے ٹک ٹاک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سروس کی بہتری کے حوالے سے پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔اور ایپ کو مزید بہتر کرنے کا عز م کئے ہوئے ہے۔