عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ کور کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

Mar 11, 2021 | 20:17:PM
عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ کور کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہار کردیا،عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کااجلاس ہوا،کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کااظہار کیا،ذرائع کور کمیٹی کاکہناہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے ،پنجاب میں انتظامی بنیادوںپر تبدیلیاںضروری ہیں۔
اجلاس میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کے انتخابات پر بھی گفتگوہوئی،وزیراعظم نے کہاکہ انشااللہ صادق سنجرانی اورمرزا محمد آفریدی کامیاب ہونگے ،عمران خان نے کہاکہ ہمارے سینیٹرز سے اب بھی رابطے کئے جارہے ہیں ،صادق سنجرانی نے 3سال بہترین طریقے سے ایوان چلایا۔
اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پربھی گفتگوہوئی،کورکمیٹی نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی اجازت دینے کافیصلہ کیا، وزیراعظم نے کہاکہ قانون ہاتھ میں لیاتو قانون حرکت میں آئے گا،پرامن احتجاج کی اجازت دیں گے ۔