کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں اور کب ہونگے ؟ بڑی خبر آ گئی

Mar 11, 2021 | 17:52:PM
 کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں اور کب ہونگے ؟ بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز 13 مئی سے 26 جون کے درمیان شیڈول ہوں گے، قومی ٹیم 13 مئی کو دورہ زمبابوے سے واپس پہنچے گی، 26 جون کو قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 11 مارچ 2021 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز رواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔
 لیگ کے بقیہ میچ 13 مئی سے 26 جون کے درمیانی وقفے میں تمام میچز کروائے جائیں گے۔ فرنچائز کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد بورڈ حکام لاجسٹک انتظامات کریں گے۔ لاجسٹک انتظامات کے بعد بورڈ حکام دوبارہ فرنچائز کے ساتھ معاملے پر بات کریں گے۔
 قومی کرکٹ ٹیم کی مئی،اپریل اور اگست،ستمبر میں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو کو ایونٹ کیلئے سب سے موزوں قرار دیاگیا ہے۔ ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کئے جائیں گے۔
 پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اور لاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گا۔