برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر جھگڑا: 16زخمی، 8کی حالت تشویشناک

Mar 11, 2021 | 13:36:PM
برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر جھگڑا: 16زخمی، 8کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ٹھٹھہ کے علاقے میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ساکرو میں برادری مخالف ٹک ٹاک بنانے پر لاٹھیاں چل گئیں، ڈنڈوں کے حملے میں 16 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 8 افراد کو نازک حالت کے سبب کراچی منتقل کر دیا گیا۔

دو برادریوں کے نوجوانوں کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف ٹک ٹاک بنانے پر تلخ کلامی شروع ہوئی اور تین دن سے جاری کشیدگی کے بعد آج تصادم ہوگیا۔دو گروپوں کے تصادم میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔