پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ،جسٹس شاہد کریم

Mar 11, 2021 | 12:24:PM
 پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ،جسٹس شاہد کریم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر وں کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ہوگئی۔

  تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر وں کیخلاف درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آلودہ ترین شہر بننے والا لاہور اب گندے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو رہا ہے، حکومت اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دونوں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے میں بری طرح نام ہوگئے۔

واضح رہے درخواست گزار نے مزید کہا کہ شہر کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ  پوش علاقوں میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں، لیکن متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔