نئے ایئر چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال

Mar 11, 2021 | 11:55:AM
نئے ایئر چیف کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت دفاع کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کیلئے 4 ناموں پر مشتمل سمری بھجوا دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں۔ پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18 مارچ کو ہو گی، جس میں سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ کو سونپیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی۔

وزارت دفاع نے نئے ایئرچیف کیلئے پاک فضائیہ کے 4 سینئرترین افسران کے نام تجویز کیے ہیں، نئے ایئر چیف کے لئے ایئر مارشل نعمان علی، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل حسیب پراچہ کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی ہے۔