"آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کورونا سےصحت یاب"

Mar 11, 2021 | 09:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائر س کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد صحتیاب ہوگئے۔

فواد احمد نے  اپنی ٹوئٹ میں کورونا سے صحتیابی کی تصدیق کی اور کہا کہ میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوں نے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ کورونا کو مذاق مت سمجھیں، بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد فواد احمد جلد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے جہاں انہیں مزید 14 روز قرنطینہ میں گزارناہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  فواد احمد کا پی ایس ایل کے دوران کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے ہی وہ قرنطینہ میں تھے۔