فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل کی ملاقات ، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

Jun 11, 2026 | 20:22:PM
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل کی ملاقات ، دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال
کیپشن: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میتن توکیل کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مضبوط دفاعی اشتراک کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بری فوج کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل میتن توکیل نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتے میں2 چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ