ڈکیت گرفتاری سے بچنے کیلئے اونچی کھجور پر چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گیدڑ کی شامت آئے تو وہ شہر میں گھستا ہے، لیکن ڈکیت کی شامت آئی تو وہ گرفتاری سے بھاگتے بھاگتے کھجور کے اونچے درخت پر چڑھ گیا۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں ڈکیتی کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس اس کے پیچھے آئی تو ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے بھاگتے بھاگتے کھجور کے ایک اونچے درخت پر چڑھ گیا۔
ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھ گیا تو پولیس نے درخت کے گرد گھیرا ڈال کر ملزم کو نیچے اترنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔
عینی شاہدوں نے بتایا کہ 80 فٹ اونچے کھجور کے درخت پر چڑھے ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حفاظت کے ساتھ نیچے اتارنےکے لیے ریسکیو ون ون ٹو ٹو سے ٹیم طلب کی۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے پاس زمین پر یا کچھ منزلہ عمارتوں میں کسی حادثہ اور ہنگامی صورتحال میں ریسکیو کے لئے تو سامان موجود تھا لیکن اسی فٹ اونچی کھجور پر لٹکے کسی انسان کو حفاظت کے ساتھ نیچے اتارنے کے لئے اونچی سنارکل موجود نہیں تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی اور اسے اتارا نہ جاسکا جس کےبعد پولیس حکام نے درخت کو کاٹنے کا حکم دے دیا۔ ریسکیو کے عملہ اور علاقہ کے لوگوں نے مل کر درخت کو کاٹ ڈالا۔ا پڑا۔
کھجور کو کاٹے جانے کے دوران ہی اس پر لٹکا ہوا ملزم تنے کے ساتھ نیچے گرا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اس ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر28.9 فیصد تک پہنچ گئی، اقتصادی سروے