ورلڈ کپ میں بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے ،وہاب ریاض

Jun 11, 2026 | 19:36:PM
ورلڈ کپ میں بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے ،وہاب ریاض
کیپشن: وہاب ریاض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مینٹور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم وہاب ریاض  نے کہاہے کہ ورلڈ کپ میں بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلیں گے ، پاکستان ویمنز ٹیم نوجوان، پُرجوش اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، تیاری اور محنت پر یقین رکھیں گے تو نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔

وہاب ریاض کاکہناتھا کہ ورلڈ کپ میں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، گروپ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیمیں شامل ہیں، ایونٹ کا آغاز اچھے انداز میں کرنا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے، سیمی فائنل تک رسائی پاکستان ویمنز ٹیم کا حقیقت پسندانہ ہدف ہے، ان کاکہناتھا کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہماری طاقت ہے، انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں، آئرلینڈ سیریز اور وارم اپ میچز نے تیاری میں مدد دی۔

مینٹور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم  کا کہناتھاکہ ورلڈ کپ وہ سٹیج ہے جہاں پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پرعزم ہے، کھلاڑی اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں تو بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں، پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کے لیے تیارہے ، سخت محنت، اعتماد اور جذبہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی رکنیت معطل،  ایوان سے نکال دیا گیا،وجہ بھی سامنے آ گئی