قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا گیا

Jun 11, 2026 | 18:53:PM
قومی اقتصادی سروے جاری کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  قومی اقتصادی سروے 2025-26  جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اقتصادی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ  اس سال 2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ متحدہ عرب امارات جانے والوں کی تعداد میں 2024 کے مقابلہ میں کمی ہوئی۔ 

یو اے ای کے لیے 2024 کے مقابلے میں پاکستانی ورکرز جانے کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔

عمان اور برطانیہ میں روزگار کے لیے جانیوالے پاکستانی ورکرز کی تعداد کم ہوگئی۔

تقریباً 70 فیصد پاکستانی 2025 میں روزگار کے لیے سعودی عرب  گئے۔ سال 2025 میں سعودی عرب کے لیے 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی ورکرز گئے۔

دوسرے نمبر پر قطر کے لیے 68 ہزار 376 پاکستانی روز گار کے لیے گئے۔ 

سال 2025 میں متحدہ عرب امارات کے لیے 52 ہزار 664 پاکستانی روزگار کے لیے گئے۔ سال 2024 میں 64 ہزار 130 پاکستانی روزگار کے لیے یو اے ای گئے تھے۔

سال2025 میں 9375 پاکستانی روزگار کے لیے عمان گئے۔ سال 2024 میں 81 ہزار 587 پاکستانی روزگار کے لیے عمان گئے تھے۔

سال 2025 میں 4355 پاکستانی روزگار کے لیے برطانیہ گئے۔ سال 2024 میں 13 ہزار 795 پاکستانی روزگار کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

 قومی اقتصادی سروے 2025۔26 کی رپورٹ سے یہ سامنے آیا کہ  ایک سال کے دوران ٹیکسوں میں2353 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔

سیلز ٹیکس کی مد میں 1274 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔

انکم ٹیکس کی مد میں 580 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی۔

کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 499 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
 سکستھ شیڈول کی مقامی سپلائی پر306 ارب سیلز ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

سکستھ شیڈول کے تحت درآمد کی مد میں 261 ارب روپے کی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ملی،

آٹو موبائل ، ای اینڈ پی اور سی پیک سے متعلق 276 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

آٹھویں شیڈول کے تحت 636 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئیں ۔

اس سروے میں سامنے آنے ولے اعداد و شمار کے مطابق  رواں مالی سال میں مارچ 2026 تک سرکاری قرض 83 ہزار 285 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں قرضوں میں 2767 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔  مارچ 2026 تک مقامی قرض کا حجم 57 ہزار 566 ارب روپے رہا۔ اسی عرصے تک بیرونی قرضہ 25 ہزار 720 ارب روپے رکارڈ کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ نےآج ایرانی  اہداف پر زیادہ شدید حملے، خرگ اور دوسرے جزیروں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دےدی