خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں؛فیصل کریم کنڈی

Jun 11, 2026 | 15:15:PM
خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں؛فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاسکوکے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کے احکامات پر وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔
 گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے ،پاسکو کے ذریعے وزیر اعظم نے دو لاکھ میٹرک ٹن گندم کی منظوری دی ہے،باقی گندم کی پنجاب سے فری ترسیل ابھی تک رکی ہوئی ہے ۔
 گورنر فیصل کنڈی نے کہاکہ پنجاب سے ملحق نو چیک پوسٹوں سے خیبرپختونخوا کو گندم اور آٹا نہیں دیا جارہا،آئین اور نئی گندم پالیسی کے تحت آٹے اور گندم کی مفت ترسیل ہمارا حق ہے ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب چیک پوسٹوں کی صورتحال کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نےسہیل آفریدی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کرنےکا یقین دلا دیا
 فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاسکو کے علاؤہ ہماری ضرورت کے آٹے اور گندم کی ترسیل یقینی بنائی جائے ،صوبہ کے عوام کو سستے آٹے اور گندم کے حق سے محروم نہ رکھا جائے ۔