پرانی موٹر سائیکل کو نئی بنا کر فروخت کرنیوالے دکاندار کیخلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ

Jun 11, 2026 | 10:41:AM
پرانی موٹر سائیکل کو نئی بنا کر فروخت کرنیوالے دکاندار کیخلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)پرانی موٹرسائیکل کو نئی بنا کر فروخت کیے جانے کا معاملہ صارف عدالت پہنچ گیا، جہاں خریدار نے دھوکے اور فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے دکاندار کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منٹگمری روڈ کے دکاندار کے خلاف 5 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے۔

 صارف عدالت نے دکاندار پرویز کو 17 جون کو جواب کے لیے طلب کر لیا۔

 سبزہ زار کے رہائشی شکیل احمد نے عدالت میں دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے منٹگمری روڈ سے 60 ہزار روپے میں موٹرسائیکل خریدی۔

جسے رنگ کر کے پرانی موٹرسائیکل کو نئی بنا کر فروخت کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:زمزم پلانے کا بہانہ، 6 افراد تیزاب گردی کا شکار