وزیراعظم کی مئی کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر حکومتی معاشی ٹیم کو شاباش

Jun 11, 2025 | 20:31:PM
 وزیراعظم کی مئی کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر حکومتی معاشی ٹیم کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے  28.8 فیصد زائد ہیں،مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔

محمد شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے ، حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ  کا قومی سلیکشن کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ،ڈیٹا اینالسٹ تبدیل