وفاقی بجٹ مسترد،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاسڑکوں پر آنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پرآنے کااعلان کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت نے عجیب بجٹ پیش کیا ہے جس کا نہ کوئی سر ہے اورنہ کوئی پیر،ہر طرف ناامیدی کی صورت حال ہے ایسے میں ضروری ہوگیا ہے کہ تحریک چلائیں اور سڑکوں پر آئیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں، جو بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر کی تنخواہیں کیوں بڑھائی گئیں؟ وزیر خزانہ نے بتادیا
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے،بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں اوروہ قوم کیلئے لڑرہے ہیں۔