رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور دوست مان ڈوگر سمیت پانچ دیگر افرادکے خلاف خاتون پر ریپ، غیرقانونی نظربندی اور بلیک میلنگ کے الزامات پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عائشہ شرافت نے سوشل میڈیا پر سلمان حیدر نامی شخص سے دوستی کی،وہ قریبی دوست بن گئے اور اعتماد قائم ہونے کے بعدسلمان نے اسے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گھر پر بلایا جہاں اس نے مبینہ طور پر ڈرادھمکا کر ریپ کیا،اس کی نامناسب ویڈیوز بھی بنائیں اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا۔
ایف آئی آرکے مطابق عائشہ شرافت اور اس کی بہن نے سلمان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی،وہ سلمان کے گھر گئیں جہاں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر نے انہیں ایک کمرے میں نہ صرف بند کر دیابلکہ جواد حیدر نے زبردستی ان کے موبائل فون لے کر ڈیٹا حذف کر دیا، انہیں دھمکیاں دیں اور پھر گھر سے باہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بینک فراڈ کیس،اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق
پولیس کا کہنا ہے کہ ثبوت اور تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔