معیشت کی بحالی کیلئے کوششوں کے دوران عوام کو ریلیف نہ دے سکے: وزیراعظم 

Jun 11, 2021 | 22:41:PM
معیشت کی بحالی کیلئے کوششوں کے دوران عوام کو ریلیف نہ دے سکے: وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے کوششوں کے دوران  عوام کو ریلیف نہ دے سکے،معیشت بحال ہو چکی، اب ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں، اس بجٹ کے بعد ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اقتدار میں آئے تو معیشت کی بدترین حالت تھی، پہلے دو سالوں میں معیشت کی بحالی کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہ دے سکے، مجھے آپ لوگوں (ارکان اسمبلی) کے مسائل کا بھی احساس ہے، عوامی ردعمل کا سب سے زیادہ سامنا آپ لوگوں کو رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت بحال ہو چکی، اب ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں، اس بجٹ کے بعد ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو جائے گی، ہم نے بجٹ میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہماری ترجیح کسان ہے، ملک کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے، 12 ایکڑ زمین رکھنے والے کسانوں کو بلاسود قرضے دیں گے، آڑھتی اور مڈل مین کا کردار ختم کررہے ہیں، بینک قرضے دینے سے ڈرتے ہیں، اخوت جیسی تنظیموں کے ذریعے قرضے دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ اوپر والے طبقے کا سوچ کر بجٹ بنائے گئے، ہماری ترجیح نچلے طبقے پر ہے، کمزور طبقہ خوشحال ہوگا تو ملک اٹھے گا، تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف فراہم کریں گے، بجلی اور فوڈ سبسڈی میں اضافہ کررہے ہیں، ہم براہ راست سبسڈی دیں گے تاکہ عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مولانا فضل الرحمان