امریکی عدالت نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعویٰ خارج  کردیا

Jun 11, 2021 | 22:01:PM
 امریکی عدالت نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعویٰ خارج  کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیج فنڈ وی آر گلوبل پارٹنر نے براڈ شیٹ کے خلاف امریکا اور آئل آف مین میں کیس کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جج نے براڈ شیٹ کے 29 ملین ڈالر پر ہیج فنڈ کا دعویٰ خارج کردیا۔ہیج فنڈ نے براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملنے والے 29 ملین ڈالر پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی، وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ کے وکلاءکو پاکستان پر کیس کیلئے 6 ملین ڈالر دیئے تھے۔
آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے لیکوڈیٹرز کو قرض خواہوں کو رقم دینے سے روکا تھا، براڈ شیٹ اور وی آر گلوبل کے درمیان آئل آف میں تنازع ابھی عدالت میں ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے دسمبر 2020 ءمیں براڈ شیٹ کے حق میں فیصلہ دیا، وی آرگلوبل کاکہنا ہے کہ براڈ شیٹ نے ہرجانے کی رقم مخصوص اکاﺅنٹ میں نہ رکھ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ مسترد ۔۔مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔۔بلاول بھٹو۔۔شہباز شریف