بجٹ مسترد ۔۔مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔۔بلاول بھٹو۔۔شہباز شریف

Jun 11, 2021 | 21:25:PM
بجٹ مسترد ۔۔مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔۔بلاول بھٹو۔۔شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اپوزیشن نے مالی سال 2021-22کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی اور ملک کا بجٹ اورعوام کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے،سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ ،ہمیں مل کر عوام دشمن بجٹ پر آواز اٹھانی ہوگی ،پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی، مل کر چلیں گی،ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ 
جمعہ کو بجٹ اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زر داری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فنانس منسٹر نے جو بجٹ پیش کیا لگتا ہے کسی اور ملک کا بجٹ ہے، کسی اور ملک کی معیشت کی بات کررہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ایسا ملک جہاں تاریخی غربت، تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری کا عوام کو سامنا ہو اس ملک کا وزیر اعظم اور وزیرخزانہ اٹھ کر معاشی ترقی کی جو بات کرتے ہیں اس میں زیادہ وزن نہیں ہوتا۔
 انہوں نے کہاکہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں مل کر عوام دشمن بجٹ پر آواز اٹھانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ملکر اس بجٹ اور نالائق نااہل حکومت کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وعدے کے مطابق اپنے تمام ارکان اسمبلی بجٹ کا راستہ روکنے کےلئے اپوزیشن لیڈر کے حوالے کردئیے ہیں،اس حکومت کے خلاف شہبازشریف جس طرح مرضی ہمارے ارکان کے ووٹ استعمال کریں۔
 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ ہم نے طے کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی، مل کر چلیں گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے غلط اعدادوشمار دئیے اور جھوٹے دعوے کئے ہیں ،ملک میں غریب مررہا ہے اس کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔
 شہباز شریف نے کہاکہ ملک کے اندر غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے، بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس حکومت کو بجٹ پاس کروانے کے خلاف ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، ہم نے عدم اعتماد پر مشاورت کر لی ہے۔