شوہر سے علیحدہ رہنے والی خاتون نے عاشق کی خاطر اپنا بچہ مار دیا

Jun 11, 2021 | 14:23:PM
شوہر سے علیحدہ رہنے والی خاتون نے عاشق کی خاطر اپنا بچہ مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون اپنے ناجائز تعلقات کو شادی کی شکل دینا چاہتی تھی۔ سماج میں افراد خاندان اور شوہر کی عزت کی پرواہ کئے بغیر اس نے فیصلہ کرلیا تھا۔اس خاتون کا ناجائز رشتہ اس قدر پروان چڑھ گیا تھا کہ اسے کسی چیز کی پرواہ نہیں تھی۔ شوہر تو اس کے لئے محض ایک رشتہ تھا جس کو وہ ختم کرنا چاہتی تھی لیکن اس کی ان کوششوں میں اس کا اپنا لخت جگر 3 سالہ بیٹا رکاوٹ بن رہا تھا جس کو اس ڈائن صفت خاتون نے راستہ سے ہٹادیا۔

بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق بھارت کے شہر حیدرآبا دمیں جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے کمسن بچہ کے قتل کیس کی حقیقت کو پولیس منظر عام پر لائی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق کمسن اومیش کی والدہ اریہ اور اس کے عاشق بھاسکر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔انہیں مزید پوچھ  گچھ کے بعد بہت جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  پولیس نے بتایا کہ تین سالہ کمسن لڑکے کی موت کی اطلاع ہاسپٹل سے ہوئی تھی۔ پولیس نے فوری اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے حقیقت کا پتہ چلایا۔ پہلے اس کمسن بچہ کی موت اس کی والدہ اریہ کی مار پیٹ کی وجہ سے ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔تاہم پولیس نے اپنی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ لڑکے کی والدہ شوہر سومیش سے علحدہ رہتی تھی اور بھاسکر نامی شخص کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے جس میں بچہ اومیش رکاوٹ بن رہا تھا۔ اس ڈائن صفت خاتون نے اپنے بچہ کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا بلکہ آشنا کے ذریعہ بھی شدید زدوکوب کرایا اور بڑی بے رحمی سے آشنا نے بچہ کو اس کی ماں کے سامنے اس طرح پیٹا کہ وہ مار کی تاب نہ لاکر مر  ہوگیا۔ پھر اس بچہ کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی مستعدی نے اس خاتون کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ:پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل،کیس دائر نہیں ہوا