لاڑکانہ:پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل،کیس دائر نہیں ہوا

Jun 11, 2021 | 11:40:AM
لاڑکانہ:پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل،کیس دائر نہیں ہوا

(24نیوز)لاڑکانہ میں گزشتہ رات پسند کی شادی کرنے والے جوڑاقتل، میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے جوڑے کی چانڈکا ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ،قتل ہونے والے نوجوان اکرم جتوئی اور  خاتون عجیبہ جتوئی کے واقعہ کا کیس دائر نہیں ہوا۔

ایس ایچ اور غلام سرور گوندل اور رشید وگن نے بتایا ہے کہ کاروکاری کے معاملے پر اکثر ورثا کیس دائر نہیں کراتے مجبوراً پولیس ہی مدعی بن جاتی ہے۔ غلام سرور اور رشید وگن نے مزید بتایا کہ کاروکاری کے الزام میں قتل ہونے والی خاتون عجیبہ جتوئی کو بغیر نماز جنازہ ادا کیئے بغیر غسل اور کفن کے دفنادیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    دوسروں کی مدد کرنیوالوں کو ضرورت پڑ گئی،اہم انکشاف