مالی سال 2021،2022 کا بجٹ آج پیش 

Jun 11, 2021 | 11:55:AM
مالی سال 2021،2022 کا بجٹ آج پیش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مالی سال 2021،2022 کا بجٹ آج پیش ہوگا ،قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے اسپیکر اسد قیصر کے زیر صدارت شروع ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین بجٹ پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین موجودہ مالی سال 2020-21 کی سپلیمنٹری گرانٹس فار ڈیمانڈ ایوان کے سامنے رکھیں گے، آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی حکومت کی مالیاتی تجاویز اور فنانس بل میں ترامیم کا بل ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔ فنانس میں ترمیم کا بل ایوان کے سامنے رکھنے کے بعدقومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ 6 بجے سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت شروع ہوگا، وزیر خزانہ شوکت ترین فنانس بل کی کاپی سینیٹ میں پیش کریں گے، وزیر خزانہ فنانس بل پر سینیٹ سے سفارشات مانگیں گے سفارشات مانگنے کے بعد سینٹ کا اجلاس بھی ملتوی ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:    لاڑکانہ:پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا قتل،کیس دائر نہیں ہوا