سونے کے زیور کو ٹھکرانے والی لڑکی کی شادی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Jul 11, 2026 | 21:36:PM
سونے کے زیور کو ٹھکرانے والی لڑکی کی شادی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر ہر لمحہ کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہی رہتا ہے لیکن اس وقت  ایک متاثر کن شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہر یوزر کو اپنی طرف متوجہ کر رکھا ہے۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کی ایک مسلمان لڑکی حبہ نے اپنی شادی کے موقع پر روایتی اور بھاری زیورات نہ پہننے کا فیصلہ سوشل میدیا پر شئیر کیا تو ان کے معصول چہرے اور دلیرانہ سماجی ایکٹوزم نے  سب کے دل جیت لیے۔
انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہونے والی رپورٹ کے مطابق، حبا نے اپنی شادی کے کسی بھی فنکشن میں سونا، چاندی یا کوئی بھی بھاری مصنوعی جیولری نہ پہننے کا بولڈ فیصلہ کیا۔ ہلکا سا نیچرل میک اپ اور اپنی پراعتماد مسکراہٹ کو ہی اپنا سب سے بڑا زیور بنایا۔ حتیٰ کہ انہوں نے روایتی مہندی لگانے سے بھی گریز کیا۔ 
شادی سونے کے زیور کے بغیر ہی کر لینے کا یہ وائرل ٹرینڈ ایسے وقت میں زیادہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں اور شادیاں خاندانوں کے لیے ایک بہت بڑا مالی بوجھ بن چکی ہیں۔ ایسے ماحول میں حبہ کا یہ قدم متوسط اور غریب خاندانوں کے لیے ایک بہترین مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ناروے کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل بھی وائرل ہو گئی، ویڈیو پر 11 کروڑ سے زائد ویوز 
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس دلیر دلہن کو بغیر ہار، چوڑیوں اور دیگر بھاری زیورات کے نہایت سادہ انداز میں شادی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن کی مسکراہٹ اور پُراعتماد انداز نے تقریب کو منفرد بنا دیا۔

حبہ کے  ایکٹوزم کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے اس کو ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔ اب لوگ برملا یہ مان رہے ہیں کہ دکھاوا شادی کی اصل روح کو دھندلاتا ہے۔ اور یہ کہ  کہ شادی کی اصل رونق محبت اور سادگی میں پوشیدہ ہوتی ہے اور خوشی یہ ہوتی ہے کہ شادی کسی پر بے جا مالی بوجھ بھی نہ بنے۔

یہ بھی پڑھیئے:  "آپریشن شعبان"  ؛آج مزید 7 خارجیوں  کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 102ہوگئی