پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1100 روپےمہنگا ہو کر433536 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھکر 371687 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپےبڑھکر 6462 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 11 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4111 ڈالر پر آگیا۔
واضح رہے کہ عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی کے ساتھ 4100 ڈالر فی اونس پر آگیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:چین میں سیلاب! 900 سے زائد زہریلے سانپ ، مگرمچھ گھروں میں داخل
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے ہوگیا تھا۔
دس گرام سونا 1200 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 70 ہزار744روپے پر پرآیا تھا۔
فی تولہ چاندی 11 روپے اضافے سے 6432 روپے کی ہوگئی تھی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہو کر433836 روپے کا ہوگیاتھاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھ کر 371944 روپے ہو گئی تھی،تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 6421 روپےپربرقرار رہی تھی۔