سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک

Jul 11, 2026 | 14:32:PM
سمندری طوفان باوی سے کئی ممالک کو خطرہ، فلپائن میں کم از کم 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) کئی دہائیوں کے طاقتور ترین سمندری طوفانوں میں سے ایک طوفان باوی کے باعث جنوبی فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مشرقی ایشیا کے کئی ممالک کے بھی اس طاقتور طوفان کی زد میں آنے کا خطرہ ہے، تقریباً ایک ہزار کلومیٹر کے علاقے پر بننے والا یہ طوفان بحرالکاہل سے ہوتا ہوا تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے قبل تائیوان کے شمالی اور مشرقی علاقوں، جاپان کے دور دراز جزیروں پر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد آج اس کے جنوب مشرقی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی توقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:چین میں سیلاب! 900 سے زائد زہریلے سانپ ، مگرمچھ گھروں میں داخل

طوفان کے پیشِ نظر خطے بھر میں درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، ممکنہ ہنگامی صورتحال کے باعث شہریوں نے ضروری اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی سپر مارکیٹس خالی ہو گئی ہیں۔

فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں رات کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے کئی خاندان ملبے تلے دب گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں اب بھی لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آج اور کل بھی ملک کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مزید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔