لودھراں: محمود نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب

Jul 11, 2023 | 10:47:AM
لودھراں: محمود نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مشتاق بھٹہ)لودھراں میں گیلے وال میں محمود نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نہری پانی زرعی رقبے میں داخل ہو گیا، کپاس اور دیگر سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، نہری پانی سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ریسکیو، پولیس، محکمہ انہار اور انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شگاف کو پُر کرنے کے لیے علاقہ مکینوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، شگاف کو پر کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ کاڈیڑھ سو سال پرانابرگدکا درخت لاغر