لاہورہائیکورٹ کاڈیڑھ سو سال پرانابرگدکا درخت لاغر

Jul 11, 2023 | 10:25:AM
لاہورہائیکورٹ کاڈیڑھ سو سال پرانابرگدکا درخت لاغر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ کاڈیڑھ سو سال پرانابرگدکا درخت لاغرہوگیا،وکلاوسائلین نے بوڑھےبرگدکو بچانےکیلئےمتعلقہ اداروں سےمددکی اپیل کر دی۔
ہائیکورٹ کی نیوایڈمنسٹریشن بلاک بلڈنگ میں برگدکادرخت 150سال پراناہے،بلڈنگ کی تعمیرکےوقت اسےکٹنےسےبچالیاگیاتھا،’’درخت کی کہانی اسکی اپنی زبانی‘‘ کےعنوان سےیہاں بورڈ آویزاں ہے،بورڈپڑھنےوالےکودیوہیکل درخت کی تاریخی اہمیت سےآگاہ کرتاہے۔

برگدکہانی میں کہا گیا کہ آرکیٹیکٹ مجھےرکاوٹ سمجھتے تھے،شاخوں پہ بسیرا کرنیوالے پرندے افسردہ تھےاورہجرت کاسوچ رہےتھے، ایسےمیں ایک زندگی بخش آوازمیرےکانوں سےٹکرائی،یہ محکم آوازمعززعدالت عالیہ کی تھی ،عدالت نےمیرےخاتمےکی بجائےعمارت کےڈیزائن میں تبدیلی کاحکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ سرکاری افسر بے دردی سے قتل،ہوشربا وجہ سامنے آ گئی

برگدکہانی میں کہا گیا کہ اسوقت تومجھےبچالیاگیالیکن وقت گزرنےکیساتھ میں کمزوراورلاغرہوتاگیا،اب مجھےبچانےکی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ہے،اب بھی کوئی کوشش کرےتوتاریخی درخت کو بچایاجاسکتاہے۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس لاغر درخت کو بچانے کی ضرورت ہے ۔