اعلیٰ سرکاری افسر بے دردی سے قتل،ہوشربا وجہ سامنے آ گئی

Jul 11, 2023 | 09:57:AM
اعلیٰ سرکاری افسر بے دردی سے قتل،ہوشربا وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لالا زار میں اعلیٰ سرکاری افسر کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  لالا زار کے سرکاری فلیٹ میں  کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اعلیٰ عہدیدار  عتیق الرحمٰن میمن کو ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا ہے، وہ 18 گریڈ کے افسر تھے جبکہ ایکٹنگ مینجر سٹور کے طور پر ذمہ داری سر انجام دے رہے تھے، تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات خاندانی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔
 کیماڑی ضلع کے ڈاکس تھانے کی حدود میں مولوی تمیز الدین خان روڈ پر واقع لالہ زار سوسائٹی میں 53 سالہ عتیق الرحمن میمن ولد حاجی کریم بخش کو تیز دھار آلے کے وار سے گھر میں قتل کیا گیا، ڈاکس پولیس کے مطابق لالا زار میں واقع کے پی ٹی اپارٹمنٹس میں فلیٹ نمبر DL.8 میں عتیق الرحمان میمن، ان کی دوسری اہلیہ اور ان سے بچوں کے علاوہ پہلی متوفیہ بیوی کے تین بچے بھی ساتھ رہائش پذیر تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس چوری کا نیا طریقہ واردات

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی اور ان کے بچوں کے درمیان گھر میں لڑائی جھگڑا ہوا اس دوران عتیق الرحمان میمن گردن کی بائیں جانب تیز دھار آلہ لگنے سے ہلاک ہوئے، انہیں کیماڑی میں واقع کے پی ٹی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لیے لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی۔