سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر امریکا کا موقف سامنے آگیا

May 08, 2024 | 08:25:AM
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر امریکا کا موقف سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے سعودی ولی عہد کے دورہِ پاکستان کی حمایت کرتے کہا ہے کہ پاکستانی انتخابات سے متعلق ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے دوران پریس بریفنگ کہا کہ محکمہ خارجہ اور سینیٹر شومر کے درمیان گفتگو سے متعلق  میں نہیں جانتا، اس طرح کی بات چیت یقینی طور پر ممکن ہے۔

میتھیوملرنے کہا کہ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی ہر قیدی کی حفاظت دیکھنا چاہتے ہیں، ہر شخص ہر قیدی قانون کے تحت تحفظ کا حقدار ہے،پاکستان کےمعاملات پر ہمارا مؤقف وہ ہے جو پہلے بیان کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات سےمتعلق کوئی پوزیشن نہیں رکھتے، ہم بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رہتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں یتھیوملر سے سعودی ولی عہد کے ممکنہ دورہ پاکستان پرسوال کے جواب میں کہا گیا کہ شراکت داروں کےدرمیان سفارتی تعلقات کی حمایت کرتے ہیں، میرےپاس سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان پرمزیدتبصرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی مصروفیات معمول کی بات ہےحمایت اورحوصلہ افزائی کرتےہیں، ہم نےایران،پاکستان کےدرمیان محدودپیمانےپرتنازعات دیکھے۔