47 سال میں پاکستان انگلینڈ میں صرف ایک ون ڈے سیریز جیت سکا

Jul 11, 2021 | 22:45:PM
 47 سال میں پاکستان انگلینڈ میں صرف ایک ون ڈے سیریز جیت سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کودوسرے ون ڈے میں شکست دینے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان گزشتہ 47 سال میں انگلینڈ میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت پایا۔

یہ بھی پڑھیں:نو بیاہتا دلہن عورت کی بجائے محنث نکلی ۔۔شوہر کا برا حال

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک انگلینڈ کی سرزمین پر 12 ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں سے 10 میں انگلینڈ جب کہ ایک میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سیریز برابر رہی تھی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر آخری اور اکلوتی ون ڈے سیریز  1974 میں جیتی تھی۔ یہ سیریز دو ایک روزہ میچز پر مشتمل تھی جس کے پہلے میچ میں پاکستان نے سات جب کہ دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ماڈل سونیا حسین کو بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا