اداکارہ و ماڈ ل نادیہ حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Jul 11, 2021 | 22:44:PM
اداکارہ و ماڈ ل نادیہ حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست کی ہے۔


نادیہ حسین اپنی نئی ویڈیو میں کہتی ہیں کہ میری شادی ہو گئی ہے ،اس گھر کے دروازے مجھے کتنے یاد آئیں گے ،ان دروازوں کے کھلنے ،بند کرنے میں کیسے میرا بچپن گزر گیا،جوانی گزر گئی ۔
اچانک ماڈل کو یاد آتا ہے کہ میری جوانی تو ابھی ہے، آخر میں اداکارہ روتے ہوئے کہتی ہے کہ لیکن یہ دروازے یاد آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ، مداح قہقہے لگانے پر مجبور
نادیہ حسین کی ویڈیو کو ابتک 1 لاکھ 70ہزار کے قریب لوگ لائکس کر چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی نئی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ نادیہ حسین نے چند روز قبل بھی اپنی ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنی نوکرانی کو ڈانٹ رہی ہوتی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں بابرعلی کیساتھ نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی نوکرانی کو ”ڈانٹنے “کی ویڈیو منظر عام پر آگئی