بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ، مداح قہقہے لگانے پر مجبور

Jun 27, 2021 | 00:59:AM
بابر علی اور نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ، مداح قہقہے لگانے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بابر علی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابر علی کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس پر مداح قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین بابر علی سے کہہ رہی ہیں ’اوئے نمبر ہی دے دے اپنا۔‘
اس پر بابر علی بھڑک اٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’تمہیں تمہارے ماں باپ نے تمیز نہیں دکھائی، تم جیسی لڑکیوں کی وجہ سے پورا ملک تباہ ہوگیا ہے۔‘
ویڈیو کے آخر میں بابر علی اداکارہ کو کہتے ہیں ’یہ لے پکڑ نمبر۔‘

نادیہ حسین نے گزشتہ دنوں بابر علی کے ساتھ ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ ’میں دس تک گنوں کی اگر آپ نے مجھ سے بات نہیں کی تو زہر کھا لوں گی۔‘
نادیہ حسین ایک سے گنتی شروع کرتی ہیں اور سات پر جاکر رک جاتی ہیں جس پر بابر علی کہتے ہیں کہ ’آگے بھی تو گنوں۔‘
جواب میں نادیہ حسین کہتی ہیں کہ ’شکر ہے آپ نے مجھ سے بات تو کی۔‘