رخصتی سے  کچھ دیر قبل دلہن کا انتقال۔۔شا دی  کی جگہ صف ما تم بچھ گئی

Jul 11, 2021 | 20:14:PM
رخصتی سے  کچھ دیر قبل دلہن کا انتقال۔۔شا دی  کی جگہ صف ما تم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹر نگ ڈیسک) دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل انتقال کرگئی جس کے باعث شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ دلہن کو کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپردِ خاک کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  مصر کے شہر ھھیا میں دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی ۔ اسے فوری طور پر الزقازیق ٹیچنگ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم انہیں اس میں کامیابی ںہیں ہوسکی۔

دلہن کے یوں رخصتی سے چند گھنٹے قبل اچانک انتقال کرجانے کے باعث شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی ۔ دلہن کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اسے کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپردِ خاک کیا گیا۔دلہن کی ایک رشتہ دار خاتون نے بتایا کہ اسے کوئی بیماری لاحق نہیں تھی، ابھی وہ چھ روز پہلے ہی اپنی سہیلی کی شادی سے واپس آئی تھی، دولہا کے گھر اس کے جہیز کا سامان پہنچایا جاچکا تھا لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ صبو ر علی کا بو لڈ سین ۔۔ادا کا رہ نے خو د ہی وضاحت کر دی