عمران صاحب کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بدکلامی ہے:مریم اورنگزیب

Jul 11, 2021 | 15:49:PM
عمران صاحب کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بدکلامی ہے:مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائیں گے؟ عمران صاحب کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بدکلامی، بداخلاقی ہے،  آپ کی کارکردگی نواز اور شہباز شریف کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگانا اور پرانی اکھاڑنا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے  بیان میں کہا کہ عمران صاحب 3 سال آپ نے میڈیا، سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈالنے پر توجہ دی، اگر یہ توجہ نہ ہوتی تو آج نواز شریف کی تختیاں اکھاڑنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ عمران صاحب کی کارکردگی نواز شریف کڈنی ہسپتال کا نام بدلنا ہے، سوات میں گردوں کے علاج کا ہسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا، اس ہسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کاروباری، مخیر حضرات، شخصیات، شہریوں اور سرکاری ملازمین نے انفرادی حیثیت میں فنڈز دیئے، بدترین سیلاب کے بعد 2010 میں یہ ہسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ الزامات کا بیانیہ عدالتوں میں تباہ ہوگیا۔ مریم اورنگزیب نے سوال اُٹھایا کہ ملک بھر میں موٹرویز، بجلی، گیس اور ایل این جی منصوبوں سے کیسے تختیاں اتارو گے؟  عمران صاحب سی پیک پر نواز شریف کا لکھا نام کیسے ہٹاؤ گے؟ عوام کیلئے سستی چینی، گیس، لوڈشیڈنگ سے نجات سے نواز شریف کا نام کیسے مٹاؤ گے؟  شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح بھی نواز شریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلو گے؟ عمران صاحب کیا شوکت خانم ہسپتال گرا کر پھر بناؤ گے؟  منصوبوں پر تختیاں اہم نہیں ہوتیں بلکہ خدمت کا جذبہ انسان کے عمل اورنیت میں جھلکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبڑھتی آبادی وسائل میں کمی، مسائل میں اضافے کاباعث ہے:فردوس عاشق