منشیات رکھنے کے الزام میں لیڈی پولیس کانسٹیبل گرفتار، آئس اور چرس برآمد

Jan 11, 2026 | 15:23:PM
 منشیات رکھنے کے الزام میں لیڈی پولیس کانسٹیبل گرفتار، آئس اور چرس برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاڑکانہ میں منشیات رکھنے کے الزام میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب لیڈی کانسٹیبل کے گھر پرچھاپے کے دوران ملزمہ سے 150 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمہ کی والدہ سے بھی 2 کلو چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر 3 ساتھی بھی گرفتار کرلیے گئے جن سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق مکمل،رپورٹ تیار

گرفتار لیڈی کانسٹیبل کو معطل کرکے ویمن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔