مرغی اورانڈوں کی قیمت برقرار،دکاندارمن مانے نرخ وصول کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد)مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت برقرارہے, تاہم سرکاری نرخ 595 روپے فی کلوکی بجائے اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہورمیں برائلر گوشت فارم گیٹ زندہ ریٹ 383روپے فی کلوجبکہ برائلر زندہ تھوک ریٹ 397 اورپرچون ریٹ 411 روپے کلو مقررہے۔
دوسری طرف فارمی انڈوں کی قیمت321 روپے فی درجن ریٹ مقررہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 9ہزار 510 روپے مقررہے۔
یہ بھی پڑھیں:جائیداد کی حدود، ملکیت، فراڈ اور جعلسازی کے خاتمے کے لئے بڑا قدم
لاہور کے مختلف علاقوں میں دوکانداروں کی جانب سے گوشت کی سرکاری قیمت کے برعکس فروخت جاری ہے اوردکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔