جائیداد کی حدود، ملکیت، فراڈ اور جعلسازی کے خاتمے کے لئے بڑا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طاہر جمیل خان )جائیداد کی حدود، ملکیت، فراڈ اور جعلسازی کے خاتمے کے لئےلاہور میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع ہوگیا۔
جائیداد کے کاغذات کی تصدیق کروا کر گرین سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے گا جونادرا سے مربوط ہو گااور سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کی جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکے گا۔
جائیداد کے کاغذات کی تصدیق کروا کر گرین سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے گاجوپنجاب حکومت سے تصدیق شدہ ہوگا،گرین سرٹیفکیٹ نادرا سے بھی مربوط ہو گااورسرٹیفکیٹ کے حامل شخص کی جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکے گا۔
گرین سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کو بینک سے قرضہ بھی نسبتاً کم شرح سود پر ملے گا،گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز سے حاصل کیا جا سکے گا،رہائشی، کمرشل اور زرعی زمین سمیت ہر طرح کی جائیداد کیلئے یہ سرٹیفکیٹ لیا جا سکتا ہے جس کی فیس محض 950 روپے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی ملازمین سال کے پہلے احتجاج کے لیے تیار
گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا 28 شہروں میں اجراء جاری ہے اوراگلے مرحلے میں دائرہ کار صوبے بھر میں وسیع کیا جائے گا۔